پاکستان سے 9,809 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا

پاکستان سے 9,809 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا

پنجاب میں غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے، جس کے تحت اب تک 9809 غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

 اس مہم میں مزید 10357 سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 548 افراد ابھی بھی مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو رکھا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اس مہم کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلایا جا رہا ہے اور وفاقی حکومت، حساس ادارے اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل قوانین کی روشنی میں انخلا کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور تمام غیرقانونی مقیم شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے گا۔

 اس عمل کے دوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور ہیومن رائٹس کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی فرد کے حقوق کی پامالی نہ ہو۔یہ مہم غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کی شناخت اور ان کے انخلا کے عمل کو ایک منظم اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے اہم ہے، تاکہ ملک میں قانونی طور پر مقیم افراد کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ان کے اصل ملکوں کو واپس بھیجا جا سکے۔