4111 غیر قانونی مقیم تارکین کو ملک سے ڈی پورٹ کیا گیا

4111 غیر قانونی مقیم تارکین کو ملک سے ڈی پورٹ کیا گیا

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کے لیے حکومت کی جاری مہم کے تحت اب تک 89 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 انخلا کے دوران لاہور سمیت پورے پنجاب سے 4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز تک پہنچایا گیا ہے، جبکہ 1839 افراد ابھی بھی ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ صوبہ بھر میں لاہور سمیت 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں کیپسٹی کے مطابق غیر قانونی تارکین کو شفٹ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، ویزہ ختم ہونے والے افراد اور جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہ کر شادیاں کرنے والے افراد کو سپیشل کیس کے طور پر لیا جا رہا ہے۔مہم کے دوران غیر قانونی تارکین کو بارڈر تک منتقلی کے دوران انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور ان تمام افراد کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے تاکہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔