اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان پر حملہ کرے: طاہراشرفی

پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے 
 لاہور (آئی این پی )چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المدارس و جامعات دینیہ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان مضبوط قوم و فوج رکھتا ہے، اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان پر حملہ کرے، اسرائیل بھارت سے مل کر بلوچستان اور کے پی میں سازشیں ہی کر سکتا ہے،پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دین اسلام کا مطلب سلامتی ہے، جس دین کا آغاز سلام سے ہو وہ دہشت گردی کا درس کیسے دے سکتا ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ ہے، پاکستان 1978 سے اب تک حالت جنگ میں ہے۔