بھارت دوبارہ پاکستان پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا: خواجہ آصف

پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا‘ افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے،   ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں
پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے:وزیردفاع کی میڈیا سے گفتگو 
سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا  ہے  پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا۔ بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے، افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے، پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔خواجہ آصف  نے کہا کہ ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔