اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیاہے : طاہراشرفی

 سعودی موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ،اوآئی سی کافوری اجلاس بلاکرمتفقہ لائحہ عمل بنایا جائے 
لاہور (آئی این پی )پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی  نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ اپنے  ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فوری بلا کر عالم اسلام متفقہ لائحہ عمل بنائے۔