تنزانیہ : 1977سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا

دارالسلام (آئی این پی ) تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت چادیما کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چادیما نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مقررہ مدت میں دستخط نہیں کیے، جو انتخابی عمل میں شرکت کے لیے لازمی تھا۔کمیشن کے ڈائریکٹر آف الیکشنز، رمضانی کائیلیما نے کہا، جو بھی جماعت ضابطہ اخلاق پر دستخط نہیں کرے گی، وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چادیما کی نااہلی کا اطلاق 2030 تک تمام ضمنی انتخابات پر بھی ہوگا۔