اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) 5G نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج ( جمعرات کو)منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آج12 مارچ کو 5G سپیکٹرم نیلامی کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کرے گی جہاں ٹیلی کام آپریٹرز پہلے سے خریدے گئے فریکوئنسی بینڈز کی صحیح پوزیشننگ کا تعین کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ دوسرا مرحلہ اسائنمنٹ پر مبنی نیلامی ہوگا جس میں 2600 MHz اور 3500 MHz بینڈز شامل ہیں، کمپنیاں ان فریکوئنسی رینجز کے اندر اوپر، درمیانی اور کم پوزیشنوں کے لیے بولی لگائیں گی جو ان کے مختص کردہ سپیکٹرم بلاکس کی جگہ کا تعین کرتی ہیں، اگر ٹیلی کام آپریٹرز باہمی طور پر بینڈز کی پوزیشننگ پر متفق ہو جائیں تو ریگولیٹر بغیر بولی کے مختص بینڈز کو حتمی شکل دے گا، تاہم اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو مسابقتی بولی لگائی جائے گی، پی ٹی اے نے ابتدائی پوزیشننگ فیس 1 لاکھ ڈالرز مقرر کی ہے اگر یہ عمل دوسرے رانڈ میں جاتا ہے تو یہ بڑھ کر 10 لاکھ ڈالرز ہو سکتی ہے