پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے کھڑا

پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے کھڑا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان نے 28 تا 30 جولائی 2025 میں نیویارک میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا، جو فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق ہے۔سفیر عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کا موقف ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد، قابل عمل اور متصل ریاست قائم کرنے کا حق حاصل ہے، جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں اور دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ یہ موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، جس میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر اقدامات کرے اور خطے میں منصفانہ امن قائم کرے۔