لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ سول لائنز ڈویڑن پولیس نے ڈرون کیمروں کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایونٹ سے قبل پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔