پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔