پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ کے پہلے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے میزبان ٹیم ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے آغاز میں ہی تیسرے منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول جبکہ 21 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پراپنا اور ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا۔تیسرا گول 30 ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے، چوتھا گول 32 ویں منٹ میں ندیم خان نے بنایا، پانچواں گول 34 ویں منٹ میں سفیان خان نے اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹریک بھی مکمل کی۔چھٹا گول 44 ویں منٹ میں ندیم خان نے بنایا جبکہ ٹیم کا ساتواں اور آخری گول 52 ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے اسکور کیا۔ملائیشیا کے گول عمار اور عظیم الدین نے بنائے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔