اعجازاحمدچوہدری کی سزاکے خلاف اپیلوں پر سماعت کل ہو گی

جسٹس شہباز علی رضوی ،جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ درخواستوں پر سماعت کریگا
لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی 9مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزا ئوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کل (پیر) 13اکتوبر کو ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے 9مئی 2023کے مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا ئوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے اعجاز چوہدری کو مختلف مقدمات میں دس ،دس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔