اعجاز چودھری کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

لاہور(  خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجازچودھری کی جانب سے نومئی کے کیسز میںسزائوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت آج ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔