متنازع ٹوئٹ،ایمان مزاری و شوہرکوآئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

راستوں کی بندش کے باعث دونوں ملزمان کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت راستوں کی بندش کے باعث دونوں ملزمان کی عدم موجودگی کی وجہ سے 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سرکاری وکیل عثمان رانا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بار بار عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ، اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، انہیں آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کا حکم دیا جائے تاکہ کیس منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے واضح کیا اگر ملزمان دوبارہ غیر حاضر رہے تو عدالت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گی۔