عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرگئیں

لندن(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرگئیں،پیٹرول کی قیمت 76 ڈالر51 سینٹ سے کم ہوکر 73 ڈالر71سینٹ پر آ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر80 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پیٹرول پرفی بیرل پریمئم میں 35 سینٹ کمی ہوگئی،پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 سینٹ کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پیٹرول پرفی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے،سمندری ڈیوٹی میں 51 پیسے کمی ہوئی ہے،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی بیرل 74سینٹ کمی،ریفائنری میں37 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔