امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی

لی لینڈ(آئی این پی )امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4 افراد ہلاک اور12 زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق شہر کے میئر جان لی نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت جیکسن سے شمال مشرق میں 120 میل ( 190 کلومیٹر ) کے فاصلے پر ایک چھوٹے سے قصبے لی لینڈ کی مرکزی سڑک پر آدھی رات کے قریب پیش آیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ فٹبال میچ کے بعد پیش آیا، فائرنگ اس وقت ہوئی جب لوگ جیت کا جشن منا رہے تھے۔