اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا کے 45 ارکان رہا ہو کر اردن پہنچ گئے

لاہور(نیٹ نیوز)اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا کے 45 ارکان رہا ہو کر آج اردن پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات اردن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہی گئی ہے۔ امان سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے 9 کشتیوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا کے قافلے کے ارکان کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔