زہریلی چائے پینے سے بچہ چل بسا

 پھوپھو، بھتیجے کوبچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ فیصل علی جانبر نہ ہو سکا ،بچے کانانا، نانی ، والد زیرحراست 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر کی کچی آبادی میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی پھوپھو کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا فیصل علی اپنے والد کے ہمراہ ننھیال آیا ہوا تھا۔ اس دوران گھر میں چائے تیار کی گئی جو بچے کی پھوپھو امہ احمد نے پی، چائے پینے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی، اسی چائے کو بچے نے بھی پی لیا، جس کے بعد دونوں بے ہوش ہو گئے۔متاثرہ خاتون اور بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 7 سالہ فیصل علی جانبر نہ ہو سکا جبکہ اس کی پھوپھو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نیشواہد اکٹھے کر کے بچے کے نانا جاوید، نانی اور والد سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر اہل خانہ کے بیانات قلمبند کر لیے۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں چائے میں مبینہ طور پر زہریلی چیز ملائے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم بھی طلب کر لی گئی۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔