بھارت: چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا خاتون نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست تلنگانہ میں مائر میکوفوبیا   (چیونٹیوں کے خوف) میں مبتلا خاتون نے پھندا لگا کر  خودکشی کرلی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ منیشا نامی خاتون نے اسی خوف کے سبب پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔پولیس کے مطابق منیشا کی 2022 میں چندم سری کانت نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، خودکشی کے روز شوہر کے کام پر جانے کے بعد منیشا نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو اپنے رشتے دار کے گھر یہ کہہ کر چھوڑدیا کہ وہ گھر کی صفائی کے بعد اسے لے جائے گی