ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

 لاہور(آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب رپورٹ جمع کرانے کا یہ کیا طریقہ تھا؟آپ کے آفیسر نے رپورٹ کے نام پر ایک فوٹو کاپی جمع کرائی،ڈاکٹر صاحب کیا محکمہ آپ کے کنٹرول میں نہیں؟ اس طرح تو پرائیویٹ ادارے میں بھی رپورٹ نہیں دی جاتی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی انکوائری نہ کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب رپورٹ جمع کرانے کا یہ کیا طریقہ تھا؟آپ کے آفیسر نے رپورٹ کے نام پر ایک فوٹو کاپی جمع کرائی،ڈاکٹر صاحب کیا محکمہ آپ کے کنٹرول میں نہیں؟اس طرح تو پرائیویٹ ادارے میں بھی رپورٹ نہیں دی جاتی،ایسی حرکت پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے،ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ رپورٹ پیش کرنے والے افسر کو معطل کر دیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں آئندہ ایسی لاپرواہی نہیں ہوگی،عدالت نے کہاکہ آئندہ اس اندازہ میں رپورٹ جمع نہیں ہونی چاہئے،عدالت نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی