اینٹی ایئر کرافٹ گنز، سنائپر گنز، اینٹی ڈرون گنز اور جدید سیفٹی کٹس بھی پولیس کے حوالے کی گئی
اسلام آباد(آن لائن)28 آئینی ترمیم کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت میں امن و امان کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد سی ٹی ڈی اور ڈیلٹا فورس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیاہے۔اینٹی ایئر کرافٹ گنز، سنائپر گنز، اینٹی ڈرون گنز اور جدید سیفٹی کٹس بھی پولیس کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد کی سیکیورٹی مزید سخت، جدید ہتھیاروں سے فورس کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور ڈیلٹا فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا اورشہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس کی استعداد میں اضافہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جدید اسلحہ اور حفاظتی سامان اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دیا گیا۔