ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو سائبرحملوں سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات

حکام نے ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تحریری رپورٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو پیش کردی 
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سائبرحملوں کے خطرات کے پیش نظراپنے حساس ڈیٹا کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے,ایف بی آر حکام نے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تحریری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آراورپاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے انفرااسٹرکچرپرجدید سیکیورٹی کنٹرولز مکمل طور پرفعال ہیں جبکہ پرال ہیڈ آفس کے ڈیٹا سینٹرمیں بھی جدید حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔دشمن ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک روکنے کے لئے جیوفینسنگ کنٹرولز نافذ کردی گئی،ایف بی آر اور پرال  کے انفراسٹرکچر پر جدید سیکیورٹی کنٹرولز فعال ہیں،پرال ہیڈ آفس ڈیٹا سینٹر میں جدید سیکیورٹی کنٹرول مکمل طور پرفعال ہیں،ایف بی آر ہائوس اور کراچی ڈیٹا سینٹر میں بھی سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔