وریندر سہواگ کا ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر شدید تنقید

وریندر سہواگ کا ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر شدید تنقید

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑی ایشان کشن کو بھارتی پریمئیر لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرک بز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سہواگ نے ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔میچ کے دوران دیپک چہار کی گیند پر امپائر ونود شیشان نے گیند کو وائیڈ قرار دینا چاہا، لیکن ایشان کشن نے اپنے ڈریسنگ روم کی جانب واپسی شروع کردی۔ اس کے بعد کچھ دلچسپ صورتحال سامنے آئی، جب ایشان کشن نے امپائر کے فیصلے کو دیکھ کر کریز میں واپس آنے کی کوشش کی، مگر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ اس موقع پر ایشان نے بغیر کسی ریویو کے پویلین کی طرف واپس جانا شروع کردیا اور نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود ابھیشک شرما سے بھی کوئی مشورہ نہیں لیا۔اسنیکومیٹر پر ری پلے میں یہ ظاہر ہوا کہ گیند اور بیٹ کا ٹکراؤ نہیں ہوا تھا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ امپائر کا ابتدائی وائیڈ بال کا فیصلہ درست تھا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ "ایشان کشن کی جلدی مجھے سمجھ نہیں آئی، امپائر بھی پیسے لے رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔"