یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے، روسی فوج نے یوکرین کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جسے یوکرین اور امریکہ دونوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق F-16 ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جسے حالیہ عرصے میں یوکرین کو فراہم کیا گیا تھا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے صرف دو میزائل فائر کر کے طیارے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں روسی فوج کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ S-300 ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے F-16 کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق پہلے میزائل سے طیارے کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے میزائل نے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
روسی کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی ساختہ F-16 ان کے لیے ایک "اہم اور دلچسپ ہدف" تھا۔ تاہم، اس حوالے سے یوکرینی یا امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔