لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں بچوں کے جھگڑے کے بعد ایک ہمسائے نے گھر میں گھس کر علی عباس پر تشدد کیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اللہ رکھا نے علی عباس کو ٹھڈوں اور مکوں سے مارا۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو مردہ خانے منتقل کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ حویلی لکھا گئی ہوئی تھیں۔