سپیکر سندھ اسمبلی نے حکومتی رکن خاتون ترجمان کو ڈانٹ پلا دی

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان کو ڈانٹ پلا دی۔اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن قر العین نے کہا کہ سمیتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔رکن سندھ اسمبلی قر? العین کا کہنا تھا کہ سمیتا افضال تو جوابدہ ہیں اور وہ ہی اسمبلی میں سوال کر رہی ہیں۔ جس پر سمیتا افضال نے کہا کہ میں مشیر نہیں صرف ترجمان ہوں۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے رکن اسمبلی سمیتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں آپ۔