خاتون قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار

اوکاڑہ ، حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے خاتون قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حویلی لکھا میں مئی 2023 میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم فرخ محمود عرف نومی جو کہ قتل کی واردات کے بعد سے ہی روپوش ہوگیا تھا،حویلی لکھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی، ناحق قتل کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔