خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیشی پر آئے افراد کو نشانہ بنایا
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدالت میں پیشی پر آئے شہریوں پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھی۔ مفرور اشتہاری ثنا بی بی نے شہریوں کو ساتھیوں کے ہمراہ مل کر قتل اور زخمی کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف پھیل گیا۔ لوگوں نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ گرفتار اشتہاری اور اس کے ساتھیوں نے مل کر 2 افراد کو قتل، 3 کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری 4 سال سے روپوش تھی، جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ثنا بی بی کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔