نامعلوم افراد منصور الحسن کے گھر کا صفایا کرکے فرار ،2گاڑیاں اور 3 موٹرسائیکلیں غائب،5شہریوں سے ڈکیتی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،نامعلوم افراد گھر سے 82 لاکھ روپے مالیتی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں نامعلوم افراد ، مقامی رہائشی منصور الحسن کے گھر سے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیتی طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں گڑھی شاہو اور نیوانارکلی سے2 گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاوٓ ن،گلشن راوی اور شفیق آباد سے3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔دوسری طرف مسلح ڈاکووٓں نے جنوبی چھاوٓنی میں عامر سے1لاکھ 90 ہزار روپے اور موبا ئل فون، نولکھا میں عادل سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل ، قلعہ گجر سنگھ میں عبید سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں منظور سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں اشرف سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔