حماس نے خطے میں جنگوں کے خاتمے کے لیے ایران کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا

حماس نے خطے میں جنگوں کے خاتمے کے لیے ایران کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خطے میں تمام جنگوں کے خاتمے کے لیے ایران کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے کے عوام اور ان کے مستقبل کے مفادات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ جاری رہنے والی جنگیں صیہونی دشمن کے منصوبوں کو تقویت دیتی ہیں، جو خطے میں تقسیم، عدم استحکام اور وسائل پر قبضہ چاہتا ہے۔حماس کے سیاسی دفتر کی طرف سے جاری بیان میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نمائندہ محسن رضائی کے خطے میں جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔ رضائی نے غزہ، لبنان اور دیگر خطہ کے علاقوں میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حماس نے اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔ یہ بیان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے موقف کی توثیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور اس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔