شہباز شریف کو نوبل انعام کیلئے نامزد کیا جائے: سکھ یاتری

 امریکا،ایران جنگ بندی کروا کر دنیا میں خوف کی کیفیت کو کم کیا 
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)بھارتی سکھ یاتری بھی پاکستان کی امن پسند پالیسی کے معترف، شرومنی اکالی دل امرتسر نے قیام امن کیلئے کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو نوبل امن کیلئے نامزد کرنے کا  مطالبہ کر دیا، پردھان شرومنی اکالی دل امرتسر مندیپ کور سندھو نے گوردوارہ جنم استھان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا،ایران جنگ بندی کروا کر پوری دنیا میں جاری تنائو اور خوف کی کیفیت کو کم کیا ہے، اس جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں تنائو اور خوف بڑھ رہا تھا، پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد میں امریکا،ایران میں مذاکرات سے یہ تنائو اور خوف کم ہوا ہے، دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کو نوبل امن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے۔