2019میں مریم نواز کی ریلی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور راستے بلاک کرنے کے مقدمہ میں وارنٹ بھی جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) 2019 میں مریم نواز کی ریلی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور راستے بلاک کرنے کے مقدمہ میں لیگی ارکان اسمبلی سمیت 51 افراد کو مقامی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سال 2109 میں مریم نواز کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شریک موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سمیت 51 افراد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے سمیت رکاوٹیں قائم کی گئی تھیں اور لائوڈ اسپیکر کا سپیکر استعمال کیا گیا تھا۔ جس پر دفعہ 30 کے مجسٹریٹ کی مقامی عدالت کی جانب سے سماعت کرتے ہوئے موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ 12 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،مصدق ملک ،ایم این اے شہباز بابر اور ایم پی ایز کاشف رحیم ، جعفر علی ہوچہ ، سابق ایم این اے میاں جاوید لطیف اور قاسم فاروق کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ،سابق ایم این اے اکرم انصاری ، میاں عبدالمنان اور اعجاز ورک بھی ملز موں میں شامل ہیں ۔