مقدمات میں 7 سب انسپکٹر، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 47 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل نامزد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج کیے گئے،۔پولیس ریکارڈ کے مطابق درج مقدمات میں 7 سب انسپکٹر، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 47 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں اہلکاروں کے خلاف مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیے گئے جبکہ سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی مقدمات کا اندراج ہوا۔ماڈل ٹائون ڈویڑن میں پولیس کے خلاف 9، صدر ڈویڑن میں 8، سٹی ڈویڑن میں 7 جبکہ کینٹ ڈویڑن میں 6 مقدمات درج ہوئے ہیں۔