عظیم،محسن،رمیض،اور ملزم اشرف آئس پی رہے تھے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،کارروائی جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ )تھانہ ساندل بار کیعلاقے میں فائرنگ کر کے سے 2افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کردیاگیا۔تھانہ ساندل بار کیعلاقے چک نمبر 56 ج ب میں ملزم اشرف نے مبینہ طورپر سابقہ رنجش کی بناء شدید فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر عظیم اور محسن نامی دو شہری موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ رمیز نامی شہری شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین عظیم،محسن،رمیض،اور ملزم اشرف آئس پی رہے تھے کہ اسی دوران ان کا آپس میں جھگڑا ہو گیا ،ترجمان پو لیس طارق جٹ نے بتایا منشیات کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر اشرف الیاس عرف ملنگی نے فائرنگ کی ۔