چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چوری، ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یسٰین اور محمد سرفرار 99 پل پر معمول کے مطابق کام پر تھے کہ دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر 25 ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔90 موڑ کالج کی پرنسپل ساجدہ سے 30 ہزارروپے ،جبکہ چک نمبر 167 نائن ایل سے ایک بیوہ اشرف بی بی کے گھر سے نقدی 60 ہزارروپے اور میٹریل لوٹ کر لے گئے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔