گھریلو جھگڑے پردیورانی قتل

جیٹھ محمد بلال نے بھائی آصف سیملکر21سالہ سمیراپر آہنی راڈسیوارکیا ،1ملزم گرفتار،دوسرافرار
شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ) آہنی راڈ مار کر جیٹھ نے دیورانی کو قتل کردیا مقدمہ درج ؛رپورٹ کیمطابق عورتوں کے گھریلو معمولی جھگڑے پر شیر گڑھ کے محلہ فاروق نگر میں جیٹھ محمد بلال نے اپنے بھائی محمد آصف پسران بشیر احمد اقوام پھلرون نے ہمشورہ ہو کر آہنی راڈ مار کر اپنی دیورانی 21 سالہ سمیرا بی بی کو قتل کردیا آہنی راڈ پیشانی اور سر کے قریب لگا جو جان لیو اثابت ہوا مرحومہ مقتولہ کی2 سالہ شیر خوار بیٹی سوگوار ہے جبکہ اسکا خاوند وقا ص عرف کاشی لاہور میں محنت مزدوری کرنے گیا ہوا تھا ،اطلاع ملنے پرایس ایچ او رائے غلام رسول ،پولیس دیگر متعلقین ایجنسیز کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور قتل کامقدمہ درج کرلیا ، روپوشی اختیار کرنے والے ملزمان کو سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے وقوعہ کے محض ایک گھنٹے میں مرکزی ملزم محمد بلا ل کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم آصف کی گرفتاری کیلئے پولیس تحرک کررہی ہے۔