سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈ جاری کرے گا
صوبائی حکومت نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا
کراچی (آئی این پی )وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبے میں لاکھوں نئے رجسٹرڈ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ نے سندھ بینک کو کارڈ کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی وزیر زراعت کے مطابق سندھ میں 80 ہزار نئے ہاریوں کی رجسٹریشن اور تصدیق مکمل ہوچکی ہے، سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈ جاری کرے گا جب کہ بعد ازاں ہر 20 روز بعد مزید 50 ہزار کارڈ جاری کیے جائیں گے، ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے