حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تمام امیدیں ختم ہوگئیں:قطری وزیراعظم

  نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی کی ‘  انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے 
دوحہ میں حماس کا دفتر امریکی درخواست پر کھولا گیا تھا:وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی
دوحہ (آئی این پی) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے  اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔  امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ حماس پر اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل مزید تاریک کر دیا ہے اور اب ان کی رہائی تقریبا ناممکن ہوگئی ہے‘قطری وزیرِ اعظم محمد بن عبد الرحمن بن جاسم بن جبر الثانی نے تصدیق کی ہے  حماس کا دفتر دوحہ میں امریکی درخواست پر کھولا گیا تھا۔ حماس کا دفتر مکمل شفافیت اور امریکہ سے مشاورت کے بعد قائم کیا گیا تاکہ ایک باضابطہ رابطہ چینل کھولا جا سکے جیسا کہ طالبان کے ساتھ کیا گیا تھا