میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں،پولیس وین سے طنزیہ کیپشن کیساتھ سیلفی شیئر
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔43 سالہ عمران خان کو کرانتی میدان ممبئی سے پولیس نے حراست میں لیا تو انہوں نے پولیس وین سے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر طنزیہ کیپشن درج تھا میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں۔ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔