پولیس کی کارروائی،3ویلرز کو حراست میں لے لیا گیا

 لاہور(کرائم رپوٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 3 منچلے کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ون ویلرزکو یو سی پی کے سامنے سے حراست میں لیاملزمان ون ویلنگ شوروغوغا کرتے ہوئے شہریوں کو پریشان کر رہے تھے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزمان میں محمد سبحان، احد علی اور بلال قاسم شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے والدین بچوں کی کونسلنگ کریں،اپنی دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔