کراچی (آئی این پی )نمائش چورنگی پر پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے کر قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا۔نمائش کے قریب باغ جناح میں مظاہرین کی پولیس موبائل پر پتھرا ئوکی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مشتعل افرادکی جانب سے پولیس موبائل کو روکتے اور پتھرا ئوکرتے دیکھا جاسکتا ہے،، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔پولیس کے مطابق30 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اب سے کچھ دیر بعد مزار قائد پہنچیں گے۔خیال رہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔