انسانیت سوز سلوک کیا گیا ، انصاف دلایا جائے گا، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،بابرنواز خان
ہری پور(آئی این پی )ہری پور میں بچی آیت نور کے زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں گرفتار رہنے والے تین کم عمر لڑکوں نے ضمانت پر رہائی کے بعد دورانِ حراست مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کردئیے ۔ضمانت پر رہا ہونے والے تینوں لڑکوں نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پولیس حراست کے دوران انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔درخواست کے مطابق اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدفعلی کی اور انہیں آپس میں بھی بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔ لڑکوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔دستیاب معلومات کے مطابق تینوں لڑکوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور پولیس نے انہیں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا