لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ کل پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں ٹیمیں کامیابی کیلیے کوشش کرتی ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے بیٹرز تجربہ کار ہیں، سری لنکن بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی۔محمد عباس نے کہا کہ راولپنڈی کے شائقین سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم آئیں۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بھی اور اب بھی اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کی ہے۔پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے انہوں نے نوجوان بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ نوجوان فاسٹ بولرز سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔