بھاٹی :معصوم بچیوں پر تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

مقدمہ درج ،سارہ احمد کا گھریلو ملازمہ بچیوں پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس 
لاہور(کرائم رپورٹر )معصوم بچیوں پر تشدد کرنے والی مالکن گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس کو دوران پٹرولنگ دو نو عمر بچیاں روتی ہوئی ملیں جب ان سے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو بچیوں نے بتایا کہ وہ چنیوٹ کی رہائشی ہیں اور یتیم ہیں ، ان کی والدہ ثنا نامی خاتون کے گھر کام کاج کے لیے چھوڑ کر گئی تھی ،آئے روز خاتون تشدد کرتی ہے ،چیک کرنے پر بچیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے،خاتون نے بچی سعدیہ پر گھونسوں تھپڑوں اور روٹی پکانے والے بیلن سے تشدد کیا تھا جس پربھاٹی گیٹ پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لیکر مالکن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کمسن بچیوں پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔