سموگ ، پرائیویٹ سکولزبغیراجازت ٹرپ لے جانے لگے

سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں آئوٹ ڈورسرگرمیوں پرپابندی ہے 
لاہور(کرائم رپورٹر)سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں آئوٹ ڈورسرگرمیوں پرپابندی عائد کر دی گئی ،تاہم اس کے باوجود نجی تعلیمی ادارے ٹرپ پلان کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولزبغیراجازت نامہ کے سکول ٹرپ لے جارہے ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام کے مطابق حکومت نے آئوٹ ڈورسرگرمیوں پرمکمل پابندی عائدکررکھی ہے،شکایت ملنے پرمتعلقہ سکولز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔