خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے تو صدر مملکت اس سے مستثنی کیوں ہیں؟
آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے‘ 27ویں ترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے
لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے، ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے،خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنی کیوں؟ ،آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ یہ 27ویں ترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ملاقاتیں ہوئیں، اس وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا، ملاقاتیں ہورہی تھیں، آنی جانی لگی ہوئی تھی، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنی کیوں؟ ،آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ یہ 27ویں ترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کرکے چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے وہ چیف جسٹس ہوں گے