لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید63کیس رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی سے 59، لاہور، چکوال، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ایک ہفتہ میں 750جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 6901کیس رپورٹ ہوئے ۔