کم منافع پر بینک میں سرمایہ کاری کی ، اتھارٹی کو 69 ملین کا منافع ملنا چاہیے تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ غلط سرمایہ کاری سے بورڈ کو 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کم منافع پر بینک میں سرمایہ کاری کی ، اتھارٹی کو 69 ملین کا منافع ملنا چاہیے تھا لیکن غلط سرمایہ کاری کی وجہ سے صرف 24 ملین کا منافع ملا۔ اتھارٹی کو ملنے والے منافع پر 6 ملین کا ٹیکس کاٹا گیا ، آڈیٹر جنرل نے ایجوکیشن اتھارٹی کو بینک سے ٹیکس ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے۔