ملزموں کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کیے گئے۔ملزموں کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز اور 01 لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں بھی برآمد کیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کیے گئے۔ مجرمان کے قبضہ سے 22 کلاشنکوف، 2865 پسٹلز ، 173 رائفلز ، 112 بندوقیں، 36 ریوالور، اور 14 ہزار 593 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل 1کروڑ روپے مالیت سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔