مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) موٹر سائیکلوں پر سوار 7افراد نے شادی شدہ خاتون کو گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا ،محلہ باغیچی کے رہائشی محسن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہن اور بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قصور سے گھر آرہا تھا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب کھڑے اسلم ،افضل ،علی محمد ،شاکر ،چاند ،عبد آ اور طارق اسلحہ کے زور پر اْنہیں روک کر اْس کی بیوی کو اغوا کرکے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔